اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے چینی سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات میں کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا دورۂ چین معاشی ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی، چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان چین کا قریبی دوست اور اہم اتحادی ہے، عمران خان کے دورۂ چین سے تعلقات کو فروغ ملے گا۔
[bs-quote quote=”پاک چین قیادت سی پیک منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لیے پُر عزم ہے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا دورۂ چین تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا، تجارت، توانائی اور سماجی شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی راہیں کھلیں گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کا دورہ معاشی ترقی میں تعاون کے فروغ کی نئی راہیں کھول دے گا، پاک چین قیادت سی پیک منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لیے پُر عزم ہے۔
یہ بھی ملاحظہ کریں: وزیر اعظم کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی
وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے سے خطے کے عوام بھی مستفید ہوں گے، سی پیک سے سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ثقافت اور آرٹ کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں۔ وزیرِ اطلاعات نے چین کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا۔
خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ چین کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، وزیرِ اعظم اپنے دوسرے سرکاری دورے پر 3 نومبر کو چین کے لیے روانہ ہوں گے۔