تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چینی کمپنیوں کا اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کا عندیہ

اسلام آباد : چینی کمپنیوں نے اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کا عندیہ دیاہے، یہ کمپنیاں درمیانے اورچھوٹے درجے کی ہیں اور 10کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی ، پاکستان میں بنائی گئی اشیاء مقامی استعمال اور برآمدات کے لئے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق کھلونوں اورالیکٹرانکس مصنوعات بنانے والی چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنی صنعتیں منتقل کرنے کا پلان بنالیا، یہ کمپنیاں پاکستان میں دس کروڑ ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔

پاکستان میں سستی لاگت سے مصنوعات تیار کرکے نا صرف مقامی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا بلکہ ان مصنوعات کو برآمد بھی کیاجائے گا، اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں چین کے مقابلے میں ورکرزکی اجرت کئی گنا کم ہے، اس لیے چینی کمپنیاں پاکستان میں صنعتوں کو جدید ٹیکناکوجی کے ساتھ منتقل کرناچاہتی ہیں۔

اس کے علاوہ حال ہی میں ٹائر بنانے والی کمپنی نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

گذشتہ روز پاکستانی ٹائر ساز مقبول کمپنی سروس انڈسٹریز لمیٹیڈ اور چین کی کمپنی چاؤیانگ لانگ مارچ ٹائرکمپنی لمیٹیڈ نے آل اسٹیل ریڈیل ٹرک اور بس ٹائرز کی پاکستان میں تیاری کے حوالے سے مشترکہ معاہدے پر دستخط کئے تھے، کمپنیوں کے معاہدے کے مطابق نئی کمپنی کی پیداوار کا 30 فیصد پاکستان میں فروخت جبکہ 70 فیصد برآمد کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داود کا کہنا تھا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو مواقع دے رہی ہے جبکہ وزیر مملکت و چیرمین فیڈرل بورڈ آف انوسٹمنٹ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ صنعت کو سہولت فراہم کر کے ہی ملکی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -