منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

چینی کمپنی کیساتھ شراکت پاکستانی مائننگ میں جدت کا نیاباب کھولےگی، وزیر پٹرولیم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ چینی کمپنی کے ساتھ شراکت داری پاکستانی مائننگ میں جدت کا نیا باب کھولےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے شانزی نان فیرس میٹلز ہولڈنگ کمپنی کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کمپنی مائننگ، جیولوجی، معدنیات کی تلاش اور پروسیسنگ میں مہارت رکھتی ہے، پاکستان معدنیات سے مالا مال ہے۔

وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ جیولوجیکل سروے معدنیات کی دریافت میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ چینی کمپنی کے تعاون سے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی بہتری پر کام کریں گے۔

بورڈچیئرمین چینی کمپنی نے کہا کہ شراکت داری دو طرفہ تعاون کیلئے مفید ثابت ہو گی، پاکستان کو ہمیشہ بہترین ساتھی، دوست اور ہمسایہ سمجھتے ہیں۔

سونے، تانبے اور دیگر دھاتوں کی مائننگ کے سلسلے میں جوائنٹ وینچرز کیلئے دونوں جانب سے فوکل پرسن مقرر کردیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں