پیر, اکتوبر 14, 2024
اشتہار

8 ارب روپے کی سرمایہ کاری ، ملکی معیشت کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چینی کمپنی نے پاکستان میں 8 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا پلان بنالیا، چینی سرمایہ کاری سے 500 سے زائد افراد کو روزگار میسر آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی کی طرف سے پنجاب میں 8 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا پلان بنا لیا گیا، اس سلسلے میں چین کی کمپنی کے وفد نے پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کا دورہ کیا۔

کمپنی نمائندگان کی چیئرمین سرمایہ کاری بورڈمنتہیٰ اشرف ،سی ای او ڈاکٹرسبیل سے ملاقات ہوئی ، اس موقع پر چیئرمین منتہیٰ اشرف نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری سے 500 سے زائد افراد کو روزگار میسر آئے گا اور چینی سرمایہ کار جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سرامکس فیکٹری لگائیں گے۔

- Advertisement -

چین کے سرمایہ کار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے حالات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا۔

جس پر منتہیٰ اشرف نے کہا کہ بین الااقوامی سرمایہ کار پنجاب میں مراعات سےفائدہ اٹھائیں، سرمایہ کاری سےپاکستانی درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں