وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ چین کے کنسورشیم بینکوں کے ساتھ 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
انہوں نے یہ اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے ذریعے کیا۔ وزیرخزانہ نے لکھا کہ چینی کنسورشیم نے2.3 بلین ڈالرقرض کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے معاہدےپرگزشتہ روزدستخط کیےگئے اور قرض کی رقم چند دنوں میں متوقع ہے۔
The Chinese consortium of banks has today signed the RMB 15 billion (~$2.3 billion) loan facility agreement after it was signed by the Pakistani side yesterday. Inflow is expected within a couple of days. We thank the Chinese government for facilitating this transaction.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 22, 2022
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ لین دین میں سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے فنڈنگ کی رقم اور بیل آؤٹ پروگرام کی مدت میں اضافہ کا مطالبہ کردیا۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے رائٹرزسے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف فنڈنگ کی رقم اوربیل آؤٹ پروگرام کی مدت میں اضافہ کرے۔