جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے رقوم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے اور زخمی سیکیورٹی گارڈ کا علاج بھی سرکاری خرچ پر ہوگا۔

یہ بات انہوں نے شہید محمد عامر کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد حکومت سندھ کو شہید اہلکاروں کا خیال آہی آگیا، مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب شہید اہلکار عامر کے گھر جا پہنچے۔

چینی قونصلیٹ حملے میں کراچی پولیس کے اے ایس آئی اشرف داؤد اور اہلکار محمد عامر نے جام شہادت نوش کیا، مشیر اطلاعات و قانون مرتضٰی وہاب شہید اہلکار محمد عامر کے گھر پہنچ گئے، انہوں نے شہید اہلکار محمد عامر کے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہارکیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ شہید اہلکاروں کے ورثاء کو معاوضے کے طور پر ایک کروڑ25لاکھ روپے دیئےجائیں گے، اس کے علاوہ زخمی نجی گارڈ کو دس لاکھ روپے امداد دی جائے گی اور گارڈ کے علاج کا سارا خرچہ سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ محمد عامر پر فخر ہے، جنہوں  نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر غیر ملکیوں کی حفاظت کی، شہید اہلکار محمد عامر نے ملک کی عزت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

مشیر اطلاعات سندھ نے اعلان کیا کہ شہید اہلکار محمد عامر کے ورثا کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، سندھ حکومت محمد عامر کے بچوں کو اچھی تعلیم دلائے گی۔

مزید پڑھیں: چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گرد ہلاک

واضح رہے کہ دوران ڈیوٹی اپنی جان کی قربانی دینے والے پولیس اہلکاروں کے گھر نہ تو کوئی افسر گیا نہ کسی وزیر نے یہ زحمت گوارہ کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں