پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

چینی نائب وزیراعظم آج 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ آج اہم ترین دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں تین روزہ دورے پر ان کے ہمراہ چار وزرا بھی پاکستان آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ آج تین روزہ دورے پر پاکستان آ رہے ہیں۔ وہ شام 7 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے ان کے ہمراہ چار وزرا بھی پاکستان آئیں گے۔

چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان کی جانب سے آج ہونے والی خصوصی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔

- Advertisement -

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چینی نائب وزیراعظم 30 جولائی سے یکم اگست تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دورے کے دوران وہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

’سی پیک چین اور پاکستان کی دوستی کے لیے ایک نیا معیار بن گیا

ہی لائفنگ کی پاکستان آمد پر اسلام آباد کو خیر مقدمی بینروں سے سجا دیا گیا ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت میں دو چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں