تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سزائے موت پانے والا منشیات فروش جیل سے کیسے فرار ہوا؟ ویڈیو وائرل

جکارتہ : بھارتی مقدار میں نشہ آور اشیاء اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت پانے والا قیدی جیل سے سرنگ بناکر فرار ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیل سے فرار ہونے کا واقعہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں پیش آیا، جہاں چین سے تعلق رکھنے والا ایک اسمگلر سزائے موت کا منتظر تھا لیکن وہ موت اور جیل حکام کو چکمہ دیکر رات کے اندھیرے میں بھاگ گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قیدی کے جیل سے فرار ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جکارتہ پولیس کا کہنا ہے کہ قیدی نے کچن کے ورکشاپ سے اسکر ڈرائیور و دیگر اوزار چوری کیے تھے اور گزشتہ پانچ چھ ماہ سے جیل سے فرار ہونے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

جیل حکام کے مطابق 53 سالہ چینی اسملگر کو 2017 میں کوکین 110 کلو کوکین اسمگل کرنے پر عدالت نے سزائے موت دی تھی، تاہم وہ 100 فٹ لمبی سرنگ بناکر جیل سے فرار ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرنگ جیل کے باہر سیوریج لائن میں نکلی تھی، جس سے نکل کر قیدی آرام چلتا ہوا فرار ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -