بیجنگ : چینی شہری نے اپنے شیر خوار بچے کو کرونا وائرس کی وبا سے بچانے کےلیے ایسا بیگ تیار کیا ہے جس میں ہوا کو صاف کرنے والا سسٹم بھی نصب ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے چین میں سب سے پہلے اپنا اثرات مرتب کیے تھے جس کے باعث 80 ہزار سے زائد چینی شہری متاثر اور 3 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔
میڈیا ذرایع کے مطابق 30 سالہ کاؤ جنجی نامی چینی شہری نے اپنے دو ماہ کے بچے کو وائرس سے بچانے کےلیے ایسا بیگ تیار کیاہے کہ جس میں بچے کو رکھ کر باہر لےجایا جاسکتا ہے۔
کاؤ جنجی نے بیگ میں ہوا کو صاف کرنے والا سسٹم بھی نصب کیا تاکہ شیر خوار تازہ اور صاف لے سکے۔
چینی شہری کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے باعث میں نے یہ بیگ تیار کیا، میں نے ایک مہینے کی محنت کے بعد بچے کو رکھنے کےلیے یہ بیگ تیار کیا ہے تاکہ میرا بچہ محفوظ رہے اور صاف ستھرے ماحول میں ہوا لے سکے۔
کاؤ کی بیوی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مجھے شروع میں لگ رہا تھا کہ میرا بچہ اس میں آرام سے نہیں رہ پائے گا لیکن یہ بیگ بہت زیادہ آرام دہ ہے میرے بچے کےلیے۔ ہم کئی مرتبہ اپنے بچے کو اس بیگ میں رکھ کر باہر لیکر گئے ہیں۔