تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کی شاہ محمود قریشی سے ون آن ون ملاقات

اسلام آباد : چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ون آن ون ملاقات کی، ملاقات میں چین نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے عزم کا اظہار کیا جبکہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کےدورے پر آئے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی دفترخارجہ پہنچے ، جہاں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے چینی ہم منصب کا استقبال کیا، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ون آن ون ملاقات کے بعد فریقین میں وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوا ، پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی اور چینی وفد کی قیادت وانگ ژی کررہے ہیں، مذاکرات میں سی پیک، معاشی تعاون ، ثقافتی، تعلیمی تبادلوں، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچپسی کے امورپربات چیت کی گئی۔

فریقین نے اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کو دہرایا جبکہ چین نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے حمایت جاری رکھنے کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا سی پیک پاکستان کی سماجی اورمعاشی ترقی کے لیے اہم ہے، سی پیک موجودہ حکومت کے لیے اولین ترجیح ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی وزیرخارجہ کی صدر پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں : چینی وزیرخارجہ وانگ ژی3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

گذشتہ روز چینی وزیرخارجہ وانگ ژی 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، جہاں اسلام آباد ایئر پورٹ پر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

چینی وزرات خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان تمام موسموں کے اسٹریٹجک پارٹنرہیں، دونوں ممالک اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اورترقی کاعمل جاری ہے۔

خیال رہے نئی حکومت کےقیام کےبعد چینی حکام کی جانب سےاعلیٰ سطح کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

یاد رہے رواں ہفتے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے ، جہاں انھوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کی تھی۔

امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے رشتوں کو مزید استحکام دینے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -