پاکپتن : پاکستانی لڑکے کی محبت میں چینی لڑکی لیوچنگ چنگ پاکپتن پہنچ گئی اور اسلام قبول کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے رہائشی نوجوان شفیق کی چینی لڑکی لیوچنگ چنگ سے فیس بک پر دوستی ہوئی اور کچھ ہی عرصہ میں ان کی دوستی محبت میں بدل گئی۔
چینی لڑکی لیوچنگ چنگ پاکستانی لڑکے شفیق کی محبت میں پاکپتن کے گاؤں عالم ڈھڈی پہنچ گئی، چینی لڑکی لیوچنگ چنگ نے شفیق سے شادی کر کے اسلام قبول کیا اور اپنا نام عائشہ شفیق رکھ لیا۔
پریمی جوڑا کا مستقبل میں چائنہ میں رہنے کا ارادہ ہے۔
مزید پڑھیں : جاپانی لڑکی نے محبت کی خاطر اسلام قبول کرلیا
یاد رہے چند روز قبل بھی ایک جاپانی لڑکی ماریہ ایڈلان پاکستانی لڑکے احمد انور کی محبت میں پاکستان پہنچی تھی اور اسکی فرمائش پر پر اسلام قبول کیا اور اسلامی نام ماریہ احمد رکھ لیا تھا۔