اسلام آباد : پاکستان میں پہلی بار حکومت چائنہ کے اشتراک سے محکمہ موسیات کی خبروں سے شہریوں کو باخبر رکھنے کے لئے وڈیو اسٹوڈیو کی بنیاد رکھی دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چین کی حکومت کی جانب سے محکمہ موسمیات کے لیے 3ویڈیو اسٹوڈیوز کا تحفہ دیا گیا ، ایک اسٹوڈیو اسلام آباد ،دوسرا لاہور ،تیسرا کراچی میں بنے گا۔
محکمہ موسمیات کے افسر طاہرخان نے کہا پاکستان میں تین اسٹوڈیو کی بنیاد رکھی گئی ہے، اسٹوڈیوز میں کراچی ،اندرون سندھ اور بلوچستان کےموسم کا حال بتایا جائے گا، ویدر انفارمیشن سسٹم کمزور تھا، اس لیےاسٹوڈیوزکی ضرورت پڑی۔
طاہر خان نے مزید کہا کہ چینی حکومت نےخود ہمیں اسٹوڈیو بنانے کی پیشکش کی ، اسٹوڈیوکی نشریات میٹ ویب سائیٹ کے علاوہ واٹس اپ، یوٹیوب اور فیس بک پر بھی نشر کی جائے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو اسٹوڈیوز سے دو سے تین ہفتے میں باقاعدہ نشریات شروع ہوجائیں گی۔
یاد رہے چند روز قبل حکمہ موسمیات نےیوٹیوب پرموسم چینل،موبائل ایپ اور میڈیااسٹوڈیواورنئی ویب سائٹ لانچ کی تھی ، ایپ پر آڈیو ویڈیوپیغامات سےموسم کی صورتحال سےآگاہ رکھاجائےگا ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا موسم سے متعلق پیش گوئی اور موسم کی خبر وں کوآڈیو اور وڈیو کے ذریعے عام آدمی تک روزانہ کی بنیاد پر پہنچایا جائے گا جبکہ موسم کی اطلاعات سوشل میڈیا پر موبائل فون ایپ پر بھی دستیاب ہو گی۔