پیر, جون 17, 2024
اشتہار

کمسن بچوں کو عمارت کی 15ویں منزل سے پھینکنے والے جوڑے کو پھانسی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

چین کے شہر چونگ کنگ میں کمسن بچوں کو عمارت کی 15ویں منزل سے نیچے پھینکنے والے جوڑے کو پھانسی کی سزا دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ژانگ بی او اور اس کی گرل فرینڈ وائی ​​ای چینگ چن نے 2 نومبر 2020 کو دو سالہ بیٹی اور ایک سالہ بیٹے کو 15ویں منزل سے نیچے پھینک دیا تھا۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے بعد جوڑے کو قصوروار ٹھہرایا تھا جبکہ مقامی استغاثہ نے دونوں کے خلاف جان بوجھ کر قتل کے الزامات عائد کیے تھے۔

- Advertisement -

ژانگ بی او اور وائی ​​ای چینگ چن کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی۔ ملزمہ نے بوائے فرینڈ سے کہا تھا کہ وہ اس کی سابق اہلیہ کے بچوں کے ساتھ نہیں رہ سکتی جس کے بعد انہوں نے معصوموں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

جولائی 2021 میں کیس کی پہلی سماعت ہوئی تھی جس میں بچوں کی والدہ چن آئی پرو (ملزم کی سابق اہلیہ) نے ملزمان کو سخت سزا دینے کی استدعا کی تھی۔

28 دسمبر 2021 میں جوڑے کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔ اس کے بعد طویل عرصے تک کیس چلا اور اب پھانسی کی سزا پر عمل درآمد ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں