ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

چینی شہری نے گرمی سے بچنے کا آسان حل تلاش کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

چین سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہری نے گرمی سے بچنے کیلیے خود کو فریزر میں بند کرلیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مختلف شہر اس وقت ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت 40 ڈگر ی سینٹی گریڈر کے آس پاس ریکارڈ کیا گیا۔

ایسے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خود وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لڑکا خود کو فریزر میں بند کر کے اندر مزے سے موبائل فون استعمال کر رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کسی اسٹور کی ہے۔ فریزر میں سافٹ ڈرنگ اور جوس رکھے ہوئے ہیں۔ ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران اس نے اپنی ٹانگ سے فریزر کا دروازہ کھول کر دکھایا۔

چینی صوبے گوانگڈونگ میں شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دے دی گئیں۔ ان سے کہا گیا کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، اگر گھر سے باہر جانا ضروری ہو تو کوشش کریں کہ سایہ دار راستہ اختیار کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں