جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ریٹائرمنٹ کے دن چینی شخص نے 20 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا : کینیڈا میں مقیم چینی باشندے نے اپنی ملازمت کے آخری دن 20 لاکھ کینیڈین ڈالر کی لاٹری جیت کر واپس چین جانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی براعظم کینیڈا میں ملازمت کرنے والے چینی شہری کی ملازمت کے آخری دن 20 لاکھ کینیڈین ڈالر کی لاٹری نکل آئی۔

پنگ کیوں شم چینی شہری ہیں جو گذشتہ کئی برسوں سے کینیڈا میں مقیم تھے، چینی شہری کا کہنا تھا کہ برٹش کولمبیا لاٹری کی قرعہ اندازی کے وقت اس کا دل کہہ رہا تھا کہ وہ جیت سکتا ہے۔

- Advertisement -

پنگ شم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں اپنی نوکری کے آخری دن دکان سے اپنی قسمت آزمانے کے لیے لاٹری خرید لی تھی، میں ریٹائرڈ ہوگیا ہوں اور بہت ساری مراعات کے ساتھ اپنے گھر واپس لوٹ جاؤں گا۔

پنگ شم کا کہنا تھا کہ میں نے کئی برس تک یہاں سخت محنت کی ہے، اب اپنی جتتی ہوئی رقم سے اپنی بہت سی خواہشات پوری کرسکوں گا اور اپنے گھر والوں کی مدد اور انسانیت کے لیے بھلائی کے کام کرسکوں گا۔

چینی باشندے کا کہنا ہے کہ لاٹری ٹکٹ کا نمبر 09، 12، 13، 18،21 اور 29 جیک پوٹ کا نمبر تھا، لاٹری کی انعامی رقم جیتنے والوں کا اعلان اگلے دن کیا گیا جب میری سالگرہ تھی۔

خیال رہے کہ 20 لاکھ کینیڈین ڈالر کی رقم پاکستانی روپے میں 17 کروڑ 98 لاکھ روپے بنتی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ جنوری میں امریکی ریاست فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتی تھی، یہ امریکی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی لاٹری ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں