تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اقوام متحدہ میں پاکستان مخالف تقریر ، چینی اخبار نے سشما سوراج کو آئینہ دکھا دیا

بیجنگ: اقوام متحدہ میں بھارتی وزیر خارجہ کو پاکستان کے خلاف تقریر اور بے بنیاد الزامات مہنگے پڑ گئے، چینی اخبار نے سشما سراج کی تقریر کو  سیاسی طور پر ناقابل یقین اور غیر نفسیاتی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ نے سشما سوراج نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلاتا ہے جبکہ بھارت دنیا کو آئی ٹی ٹیکنالوجی فراہم کررہا ہے۔

چینی اخبار گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں شسما سوراج کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ نے عالمی برادری کے سامنے ناقابل یقین اور غیر نفسیاتی تقریر کی۔

پڑھیں: بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے‘ ملیحہ لودھی

چینی اخبار نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں کیونکہ دہشت گردی پاکستان کی قومی پالیسی نہیں ہے۔

گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے اخبار میں کہا گیا ہے کہ بھارت اگر ڈاکٹرز اور انجینئرز تیار کرتا ہے تو وہاں پر غربت کا راج بھی ہے، بھارتی وزیر خارجہ پہلے اپنے ملک سے اشرفیائی نظام کو ختم کریں اور پھر کسی پر الزام تراشی کریں۔ چینی اخبار میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کی اقوام متحدہ کے اجلاس میں تقریر پریشانی کی غمازی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -