بیجنگ: چین نے توانائی پر مشتمل نئی گاڑیوں کی ریکارڈ کھیپ تیار کرتے ہوئے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں دو ہزار بائیس کی پہلی ششماہی میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں ( این ای وی) کی ملکی تعداد چھ لاکھ اٹھانوے ہزار سات سو بتیس تک پہنچ گئی ہے جو کہ گذشتہ سال کےمقابلے میں چورانوے فیصد زیادہ ہے۔
ان نئی گاڑیوں کے تیار یونٹس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف جیانگ سو میں ہی تقریبا سات لاکھ نئی این ای ویز شاہراہوں پر آگئیں ہیں۔
صوبائی ٹریفک پولیس ڈیپارنمنٹ کے مطابق جون کے آخر تک صوبے میں خالص الیکٹرک کاروں کی تعداد چھ لاکھ سات ہزار پانچ سو نوے تھی جو این ای ویز کا چھیاسی فیصد حصہ ہے۔
حکام کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ این ای ویز کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں ریکارڈ ایک سو چھتیس فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ پہلی ششماہی میں دو لاکھ یونٹس سے تجاوز رہا۔
صوبے کے صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارنمنٹ کے مطابق جیانگ سو دو ہزار پچیس تک این ای ویز کی سالانہ پیدوار کو پانچ لاکھ یونٹس تک بڑھانے کا خواہاں ہے اور این ای ویز کی پیداوار دو ہزار پینتیس تک اس کی گاڑیوں کی مجموعی پیداوار کے نصف سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔