تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چین میں ’کتے کےسال‘ تیاریاں عروج پر

بیجنگ :نئے چینی سال کے آغاز پر چین مشرقِ بعید کے کئی ممالک میں رنگ و نور کا سیلاب آنے میں اب چند دن رہ گئے‘ اس سالانہ جشن کے لیے تھائی لینڈ نے خصوصی تیاریاں کررکھی ہیں‘ چینی ہرسال کو کسی جانور سے منسوب کرتے ہیں‘ اس سال کو ’کتے کا سال ‘ قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے چینی سال کا جشن چین اور مشرقِ بعید کے ممالک میں زور شور سے منایا جائے گا‘ چھ روز تک جاری رہنے والے اس عظیم الشان ایونٹ میں محض چار روز باقی رہ گئے ہیں اور ا سکی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔

Chinese New Year 2018

نئےچینی سال کےآمدکی تقریبات بس شروع ہونے والی ہیں۔ اس سلسلے میں تھائی لینڈکےمحکمہ سیاحت نےبھی کئی تیاریاں ہیں ۔تھائی حکام پرامید ہیں کہ اس سال چین سےتین لاکھ سیاح آئیں گے اس جشن میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ آئیں گے یعنی اس سال اٹھارہ فیصد زائدچینی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پندرہ سےاکیس فروری تک جاری رہنےوالی نئےچینی سال کی تقریبات میں صرف تھائی لینڈکے محکمہ سیاحت کو ڈھائی ارب ڈالر سےزائد کی آمدنی ہوگی۔

چینیِ سال نو یا آمد بہار کا تہوار تائیوانی تہذیب کے تہواروں میں سے سب سے اہم تصور کیا جاتا ہے، اس لیے اسے چین سے باہر رہنے والے لوگ تائیوانی سال نو بھی کہتے ہیں۔ مشرقی ایشیائی ممالک میں منایا جانے والا یہ تہوار چینی کیلنڈر کے پہلے قمری مہینے کی پہلی تاریخ سے شروع ہوتا ہے اور پندرہ تاریخ کو ختم ہوتا ہے۔

یہ تہوار جہاں چین میں روایتی جوش و خروش اور تقاریب کے انعقاد سے منایا جاتا اسی طرح چین سے باہر رہنے والے چینی بھی اپنے رہائشی ممالک میں یہ تہوار مناتے ہیں۔ اس کے علاوہ تہوار اور اس سے متعلقہ تقاریب کے اثرات چین کے دیگر ہمسایہ ممالک تھائی لینڈ ، کوریا، جاپان، نیپال، بھوٹان، ویت نام، فلپائن، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا کی روایتی تقاریب پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

قدیم چینی روایات کے مطابق جیڈ نامی شہنشاہ جو کہ سب سے قدیم بادشاہ اور ہر قسم کی طاقتوں کا منبع ہے ‘ اس نے تمام جانوروں کو ایک دوسرے سے ریس لگانے کا حکم دیا اور دوڑ میں سب سے آگے رہنے والے بارہ جانوروں کے نام پر سال کے بارہ مہینوں کے نام رکھے اور ہر نئے چینی سال کو انہی میں سے کسی جانور سے موسوم کیا جاتا ہے۔ قدیم روایات میں جیڈ شہنشاہ کو کائنات کا پردادا بھی تصور کیا جاتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -