منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

داسو بس دھماکے کی تحقیقات کیلئے چینی حکام پاکستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : داسو بس دھماکے کی تحقیقات کیلئے چینی حکام بھی پاکستان پہنچ گئے، وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ داسو واقعہ پاک چین دوستی اور سی پیک کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے داسو بس دھماکے سے متعلق میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا قراقرم ہائے وےپرحادثےمیں13افرادجاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں چینی افراد، 2ایف سی اہلکار اور 2پاکستانی شہری شامل تھے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکل وزیرخارجہ کوچین جانےکی ہدایت کی ہے جبکہ وزارت داخلہ نےچینی شہریوں کی سیکیورٹی مزیدمؤثربنانےکی ہدایت کردی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چین کی حکومت یقین دلاتےہیں کہ ذمے دارافراد کو کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا، پاکستان اورچین کی دوستی لازوال ہےاس میں فرق نہیں پڑسکتا، چینی وزیرداخلہ نے چینی صدرکی ہدایت پرمجھ سےبات کی، میں نے بھی پاکستان کے عوام اور حکومت کے جذبات کو پہنچایا۔

انھوں نے بتایا کہ داسو سےمتعلق واقعےکی اعلی سطح پرتحقیقات ہورہی ہیں، چین کے15حکام بھی تحقیقات سےمتعلق پاکستان پہنچے ہیں، داسوواقعےمیں ملوث ملزمان کوہرصورت میں بےنقاب کریں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چین کویقین دلایاہےکہ چینی شہریوں کوحفاظت ہمارافرض ہے، داسوواقعہ منظم طریقےسےکیاگیاتاکہ جےسی سی متاثرہو، سی پیک اورپاک چین جن کی آنکھوں میں کھٹکتی ہےانکومنہ کی کھانی پڑے گی۔

افغانستان کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں ہمارے کوئی پسندیدہ نہیں ہے، ہماری کوشش ہےکہ افغانستان میں امن ہو، پاکستان کاامن افغانستان کےامن سےمنسلک ہے۔

وزیراعظم کے دورہ آزاد کشمیر سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران آج سےکشمیرمیں انتخابی مہم شروع کررہےہیں، میں وزیراعظم کےساتھ آزادکشمیرجاؤں گا، زادکشمیرالیکشن میں میں مزیداہلکاروں کی ضرورت پڑی تو بھیجیں گے۔

انھوں نے مزید کہا پاکستان کےتمام ادارےاپنی سرحدپرپوری طرح چوکس ہے، سرحدپرکوئی ایساواقعہ نہیں ہوا جس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جعلی شناختی معاملے پر نادرا کے 10 ملازمین کو گرفتارکیاگیا جبکہ چند سو پاسپورٹ بھی جعلی ہیں، جعلی پاسپورٹس سے متعلق 5 افراد گرفتار کیےہیں اور 19لوگوں کو شوکازنوٹس جاری کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں