تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

جلتے کوئلے سے مصوری کرکے آرٹسٹ نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا

بیجنگ : چینی آرٹسٹ نے جلتے ہوئے کوئلے سے پینٹنگ بنانے کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

دنیا بھر میں ایسے فنکار موجود ہیں جو اپنے فن کو ایسے منفرد انداز میں پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے بھی حیران رہ جاتے ہیں، ایسا ہی کارنامہ ایک چینی آرٹسٹ پیش کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر زوانچینگ کی کاؤنٹی ننگگو سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ نے جلتے کوئلے سے پیٹنگز بناکر اپنی مہارت کا ایسے نمونے پیش کیے کہ لوگوں داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

چینی فنکار کی جلتے کوئلے سے بنی دیدہ زیب مصوری کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی چینی شہری کے اس منفرد انداز میں مہارت کے ساتھ بغیر جلے جلتے کوئلے سے مصوری کرنے پر تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

Comments

- Advertisement -