تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دھوپ سے بچاؤ کی کریم کا استعمال خطرناک، خاتون کی دس پسلیوں میں فریکچر

بیجنگ: سورج کی شعاعوں سے بچنے کی کریم  استعمال کرنے والی نوجوان لڑکی کی 10 سے زائد پسلیاں فریکچر ہوگئیں۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرقی چین کے صوبے ژی جیانگ کی رہائشی 20 سالہ لڑکی سورج کی شعاعوں سے محفوظ رہنے کے لیے روزانہ سن بلاک کا استعمال کرتی تھی جس کا نتیجہ خوفناک صورت میں سامنے آیا۔

اہل خانہ کے مطابق مریضہ کو اُلٹی (قے) ہونے کے بعد پسلیوں میں شدید درد کی شکایت ہوئی جس کے بعد اُسے اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد چند ٹیسٹ کرائے جس میں خوفناک انکشاف ہوا۔

رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ مریضہ کی پسلیوں میں 10 سے زائد جگہ فریکچر ہے۔ طبی ماہرین نے فریکچر کی وجہ بیان کی کہ خواتین کی ہڈیاں قدرتی طور پر نازک ہوتی ہیں اور سن بلاک انہیں مزید کمزور کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: رنگ گورا کرنے والی کریمیں کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، برطانوی وارننگ

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سن بلاک استعمال کرنے کی وجہ سے جسم میں وٹامن ڈی کی افزائش کا عمل رک جاتا ہے ، ایسی صورت میں کسی بھی ہڈی پر زرا زور پڑے تو وہ فریکچر ہوجاتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ سن بلاک استعمال کرنے کی وجہ سے لڑکی کے خون میں فاسفورس کی مقدار کم ہوگئی تھی۔

ڈاکٹرز نے مریضہ کی حالت خطرے سے باہر قرار دی اور کہا کہمکمل علاج کے بعد ہی خاتون کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -