چنیوٹ: پنجاب کے ضلع میں سرکاری اسپتال کی ایمبولینس کا ڈرائیور منشیات لے جاتے ہوئے پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں سرکاری اسپتال کی ایمبولینس کے ڈرائیور کو پولیس نے منشیات لے جاتے ہوئے پکڑ لیا، ایمبولینس ڈرائیور آصف کیخلاف کین میں شراب لے جانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ایمبولینس ڈرائیور کو دیہاتیوں نے شراب لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا، محکمانہ رپورٹ میں ڈرائیور آصف، وحید کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
محکمہ ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ایمبولنس بیسک ہیلتھ یونٹ سے مریضہ کو لینے نکلی تھی، واقعہ 30 اکتوبر کی رات ٹھٹہ فتح علی قبرستان کے قریب پیش آیا تھا۔