چنیوٹ میں سفاکی کی انتہا، علاقہ زمیندار نے ذہنی معذور بچی کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے حاملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ساڑ مراد والا کی رہائشی منظوراں بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر اور ذہنی معذور بیٹی سیما علاقہ زمیندار احسان اللہ کے پاس بطور مزارعے کام کرتے تھے اور ان کی دی ہوئی جگہ پر ہی رہائش اختیار کررکھی تھی۔
درخواست گزار نے بتایا کہ جب میرا شوہر کام پر چلا جاتا تھا تو علاقہ زمیندار احسان اللہ گھر میں داخل ہوکر میری ذہنی معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
خاتون نے بتایا کہ میں اسلام آباد کام کرتی تھی جب واپس آئی اور بچی کی حالت خراب ہونے پر اسے اسپتال لائی جہاں الٹرا ساؤنڈ میں پتا چلا کہ وہ حاملہ ہوچکی ہے۔
مقامی پولیس نے خاتون کی مدعیت میں علاقہ زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کردی ہے۔