تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

رمضان شوگر مل نے چینی تاجروں کے نام پر ڈال کر اسٹاک سے غائب کردی

چنیوٹ: رمضان شوگر مل نے تاجروں کے نام پر چینی کا بڑا اسٹاک غائب کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رمضان شوگر مل نے چینی تاجروں کے نام پر ڈال کر اسٹاک سے غائب کردی ہے، ایف بی آر نے مذکورہ تاجروں کو نوٹس جاری کئے تو اس کا بھانڈا پھوٹا۔

امتیاز بھٹی نامی تاجر نے بتایا کہ اس سال مل سے چینی نہیں خریدی مگر میرے نام پر 25 گاڑیاں نکل چکی ہیں، مل انتظامیہ اور اڈہ منیجر نے ہمارے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کیا، 2021 میں 5 گاڑیاں خریدیں ایف بی آر نے40 گاڑیوں کا ٹیکس مانگ لیا۔

مبشراحمد نامی تاجر نے بتایا کہ سال دوہزار بائیس میں اب تک میرے شناختی کارڈ پر 70 گاڑیاں نکال دیں گئیں ہیں، ایک گاڑی میں پچاس کلو چینی کے دو سو تھیلے ہوتے ہیں، ہم ریکارڈ مانگنے جاتے ہیں تو ہمیں گالیاں دیں جاتیں ہیں اور ریکارڈ نہیں دیا جاتا۔

تاجروں کا موقف ہے کہ ہم نے اتنی چینی خریدی نہیں جتنے کا ٹیکس ہم سے مانگا جارہاہے، حکومت اور مل انتظامیہ سے ریکارڈ لیکر تصدیق کرے کہ چینی کہاں جارہی ہے؟

یاد رہے کہ یہی وہ رمضان شوگر مل ہے، جس کے خلاف نیب نے کیس دائر کررکھا ہے اور کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے رکن صوبائی اسمبلی حمزہ شہباز کا نام شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -