The news is by your side.

Advertisement

بھائی سے جھگڑا، چچا نے 4 سالہ بھتیجا قتل کردیا

چنیوٹ: وسطی پنجاب کے شہر چنیوٹ میں 4 سالہ بچے کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ میں ایک شخص نے چار سال کے بھتیجے کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے علاقے رجوعہ میں دو بھائیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران ملزم عنصر نے طیش میں آکر 4 سال کے ذیشان پر کلہاڑی سے وار کیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ملزم نے اپنے سگے بھائی کو بھی زخمی کیا اور وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کی جانب سے درخواست دائر کیے جانے کے بعد قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر198 ڈھول والا میں اراضی کے تنازع پر عمر حیات نے طیش میں آکر کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنے بھائی پچپن سالہ محمد الیاس کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں کے درمیان چند دنوں سے اپنے اراضی کی تقسیم کا جھگڑا چل رہا تھا جس کی بنا پر عمر حیات نے اپنے بھائی کو قتل کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں