منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

چشتیاں:نوجوان طالب علم پر ڈنڈا بردار افراد کا بہیمانہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

چشتیاں: صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں درجن بھر افراد نے نہتے طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ضلع بہاولنگر کے علاقے چشتیاں میں پیش آیا، جہاں پڑھائی کے بعد گھر جانے والے طالب علم پر اچانک بیس سے زائد افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کردیا، ڈنڈا بردار افراد نے طالب علم کو سڑک کے بیچ گرایا اور اس پر ڈنڈوں کے بہیمانہ وار شروع کردئیے۔

نہتا طالب علم کو اتنی مہلت بھی نہ ملی کہ وہ ان سفاک افراد سے تشدد کی وجہ پوچھ سکتا، ڈنڈا بردار افراد کی جانب سے طالب علم پر تشدد کئے جانے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈنڈوں سے لیس افراد نہتے طالب علم کو نیچے گراتے ہوئے اس پر تشدد کررہے ہیں، طالب علم پر ڈنڈوں کے ساتھ لاتوں اور گھونسوں کی بارش کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ دن دیہاڑے بیچ سڑک پر طالب علم کو تشدد کیا جاتا رہا مگر بے حس عوام کی جانب سے کوئی اس کی مدد کو نہ آیا، بہیمانہ تشدد کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔

حسب روایت پنجاب پولیس جائے حادثے پر تاخیر سے پہنچی اور متاثرہ لڑکے کو تشویشناک حالت میں تحصیل اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان عامر کے مطابق چند ماہ قبل کالج میں طلبا کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوئی تھی، جس کے جواب میں اس پر حملہ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں