بالی وڈ کی نامور اداکارہ چترنگدا سنگھ کو سوشل میڈیا پر پاکستان کی مشہور اداکارہ مہوش حیات کا ہم شکل قرار دیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر چترنگدا سنگھ اور مہوش حیات کی تصاویر کو ایک ساتھ جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ بالی وڈ اداکارہ کی تصویر پر سرسری نظر ڈالنے پر ذہن میں مہوش حیات کا خیال آتا ہے۔
چترنگدا سنگھ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس متعلق گفتگو کی ہے۔ انہوں نے مہوش حیات کی اداکاری کو سراہا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا: ’میں نے مہوش حیات کی ویب سیریز ’مس مارول‘ اب تک نہیں دیکھی۔ کئی لوگوں نے بتایا ہے کہ میں مہوش حیات جیسی لگتی ہوں، میری سوشل میڈیا پوسٹز پر لوگ اس بارے میں مجھے سے سوال کرتے ہیں‘۔
بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ زیادہ تر لوگ مجھے مہوش حیات کی جڑواں بہن کہتے ہیں اور اس متعلق سوال بھی کرتے ہیں، میں بس اتنا کہوں گی کہ مہوش حیات بہت خوبصورت اور پُرکشش خاتون ہیں۔
View this post on Instagram