تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

چاکلیٹ پائی بنانے کی ترکیب جانیں

پائی بیک کر کے بنائی جانے والی ایک نہایت آسان ڈش ہے جو مختلف اشیا کے ساتھ تیکھے یا میٹھے ذائقوں میں بنائی جاتی ہے۔

آج ہم آپ کو براؤنی کی طرز کی چاکلیٹ چپ پائی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


اجزا

پائی کی بیس بنانے کے لیے

مکھن: 4 اونس

کاسٹر شوگر: 2 اونس

میدہ: 8 اونس

انڈے کی زردی: 1 عدد

ٹھنڈا پانی: حسب ضرورت

براؤنی کے لیے

مکھن: 6 اونس

چاکلیٹ: 200 گرام

انڈے: 3 عدد

ونیلا ایسنس: 1 چائے کا چمچ

میدہ: 1 کپ

چاکلیٹ چپ: 1 کپ

چینی: دیڑھ سے 2 کپ

آئسنگ شوگر چھڑکنے کے لیے: حسب ضرورت


ترکیب

بیس کے لیے

مکھن اور کاسٹر شوگر کو ملا کر پھینٹ لیں، یہاں تک کہ وہ کریمی ہو جائے۔

اب اس میں میدہ اور انڈے کی سفیدی شامل کریں، یہاں تک کہ وہ بریڈ کرمبز کی شکل اختیار کرلے۔

پھر اسے حسب ضرورت ٹھنڈے پانی سے گوندھ لیں اور آٹھ انچ کی پائی پلیٹ میں پھیلا دیں۔

اب اسے کانٹے کی مدد سے گود لیں اور پہلے سے گرم اوون میں 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر 20 منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

براؤنی بنانے کے لیے

ایک سوس پین میں چاکلیٹ اور مکھن کو پگھلائیں یہاں تک کہ مکھن اور چاکلیٹ اچھی طرح پگھل جائیں۔

اب انہیں ایک پیالے میں نکال لیں۔

پھر اس میں چینی شامل کر کے مکس کریں۔

اب اس میں ایک ایک کرکے انڈے ڈالتے جائیں اور اچھی طرح پھینٹ لیں۔

اس کے بعد ونیلا ایسنس اور میدہ شامل کرکے اچھی طرح فولڈ کر لیں۔

چاکلیٹ چپ ڈال کر مکس کر لیں۔

اب اسے بیس پر ڈالیں اور اوپر سے چاکلیٹ چپ چھڑک دیں۔

اس کے بعد پہلے سے گرم اوون میں 40 منٹ کے لیے بیک کر لیں، یہاں تک کہ وہ سیٹ ہو جائے۔

اب اسے نکال کر ٹھنڈا کریں اور آئسنگ شوگر چھڑک دیں۔

آخر میں ٹکڑوں میں کاٹ کر سرو کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -