تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سوئٹزرلینڈ‌ میں آسمان چاکلیٹ برسانے لگا

برن : سوئٹزر لینڈ کے ایک قصبے میں آسمان چاکلیٹ کی بارش کرنے لگا، بعدازاں معلوم پڑا کہ چاکلیٹ کی بارش فیکٹری کا وینٹیلیشن سسٹم ہونے کے باعث ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چاکلیٹ کی بارش کا عجیب و غریب واقعہ یورپی ملک سویٹزرلینڈ کے ایک قصبے آلٹن میں پیش آیا جہاں چاکلیٹ بنانے والی فیکٹری بھی واقع ہے۔

قصبے کے لوگ اچانک حیران ہوگئے جب انہوں نے آسمان سے چاکلیٹ کے ذرات برستے ہوئے دیکھے، تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا کہ قصبے کے قریب ایک چاکلیٹ کی فیکٹری کا وینٹیلیشن سسٹم خراب ہوگیا ہے جس کے باعث اس چاکلیٹ کے ذرات باہر پھیکنا شروع کردئیے ہیں۔

باہر تیز ہوا کے باعث چاکلیٹ کے ذرات قریبی قصبے میں یوں پھیلے جیسے آسمان سے چاکلیٹ کی بارش ہورہی ہو۔

کمپنی کا مؤقف ہے کہ چاکلیٹ کے ذرات لوگوں کے لیے مضر صحت نہیں ہیں۔ وہ علاقے کی صفائی کے لیے آنے والے تمام اخراجات ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

خیال رہے کہ لنڈٹ اینڈ سپروگلی نامی چاکلیٹ کمپنی سوئس شہروں زیورخ اور باسل کے درمیان واقع چھوٹے سے قصبے الٹن میں واقع ہے۔

Comments

- Advertisement -