ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

چوری کی انوکھی واردات، چور لاکھوں روپے کی چاکلیٹ لیکر فرار ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لکھنو: بھارت میں چوری کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں چور نقدی، زیورات یا قیمتی اشیا نہیں بلکہ چاکلیٹ چوری کر کے فرار ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوکھی چوری کی واردات کا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا ہے، جہاں چور گودام سے معروف برانڈ کی 17 لاکھ بھارتی روپے ( جو کہ تقریباً 45 لاکھ پاکستانی) مالیت کی چاکلیٹ لیکر فرار ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ گودام پہلے معروف برانڈ کی چاکلیٹ کے ڈسٹری بیوٹر راجندر سنگھ سدھو کا گھر تھا جسے حال ہی میں انہوں نے دوسرے گھر میں شفٹ ہونے کے بعد گودام میں تبدیل کردیا تھے۔

- Advertisement -

گودام کے مالک راجیندرا سنگھ سدھو نے چوری کی رپورٹ مقامی تھانے میں درج کروادی ہے اور مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چوری کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کریں، جبکہ پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

گودام مالک کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے گھر کو چاکلیٹ کو گودام کے طور پر استعمال کر رہے تھے، انہیں منگل کے روز ایک پڑوسی کا فون آیا جس نے بتایا کہ  آپ کے گھر کا دروازہ ٹوٹا ہوا ہے۔

راجیندرا نے بتایا کہ جب گودام پر پہنچا تو دیکھا پورا گودام خالی ہے، چور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرا بھی ساتھ لے گئے۔

گودام کے مالک کے پڑوسی نے بتایا ‘رات گئے ایک ٹرک کی آواز سنی اور دیکھا سامان اس میں رکھا جا رہا ہے، ہمیں لگا یہ سامان دکانوں پر تقسیم کرنے کے لیے لے جایا جا رہا ہے’۔

گودام مالک کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا ہے کہ گودام سے چاکلیٹ کے 150 کارٹن غائب ہوئے جو کہ پورے لکھنؤ شہر میں تقسیم کیے جانے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں