ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کولیسٹرول میں کمی کیسے کی جائے؟ آسان نسخے

اشتہار

حیرت انگیز

کولیسٹرول کی ایک مخصوص شرح ویسے تو تناؤ کی کیفیت اور مختلف جسمانی افعال کو برقرار اور منظم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے لیکن اس کے بے شمار نقصانات بھی ہیں۔

زیر نظر مضمون میں کولیسٹرول میں اضافے کے سبب پیدا ہونے والے صحت کے نقصانات سے متعلق کچھ اہم باتیں بیان کی گئی ہیں۔

موٹاپے کی ایک اہم وجہ کولیسٹرول لیول کا بڑھنا بھی ہے، جس سے مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، کولیسٹرول لیول کے بڑھنے سے انسان کئی بیماریوں میں گھر سکتا ہے جن میں دل، جگر اور ہڈیوں کا درد عام شکایتیں ہیں۔اس کے علاوہ سینے میں درد، دِل کا دورہ اور فالج جیسی بیماریوں کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

کولیسٹرول ایک سٹیرایڈ ہارمون ہے جو ایڈرینل غدود کے ذریعے تناؤ اور خون میں گلوکوز کی سطح کم ہونے کی وجہ سے وجود میں آتا ہے۔ یہ خون میں شوگر کی سطح کو بلند کرنے، مدافعتی نظام کو کمزور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کولیسٹرول سے خون گاڑھا ہوجاتا ہے اور خون کی نالیاں چپکنے لگتی ہیں جس سے دِل تک خون کا دورانیہ متاثر ہوتا ہے۔

ماہرین صحت نے انسانی جسم میں کولیسٹرول لیول کے بڑھنے کو ایک خطرناک علامت قرار دیا ہے کیونکہ اس سے دل کی بیماریوں سمیت وزن میں اضافہ، شریانوں میں چربی کا جم جانا، جسم میں خون کی نا مناسب ترسیل، سانس کا پھولنا اور دماغ اور جسمانی اعضاء کا صحیح کام نہ کرنا شامل ہے۔

کولیسٹرول سفید خون کے خلیات کی پیداوار کو کم کر کے قوت مدافعت کے ردعمل کو دبا دیتا ہے۔ اس کی وجہ سے جسم کو انفیکشن لگنے اور بیماریوں کے لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

احتیاط اور علاج

یہ بات ہم سب کے علم میں ہے کہ کسی بھی مرض سے چھٹکارے کیلئے پرہیز سب سے بہترین عمل ہے تو ہم اپنے طرزِ زندگی میں تھوڑی سی تبدیلیاں لاکر کولیسٹرول کو کافی حد تک کم کرسکتے ہیں۔

ورزش

ہم میں سے اکثر لوگ مستقل مزاجی سے کام نہ لیتے ہوئے روزانہ باقاعدہ ورزش نہیں کرتے حالانکہ صحت کی بہتری اور خاص طور پر کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کیلئے ورزش بہت اہم ہے۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ لوگ جو زیادہ ورزش کرتے ہیں، ان کا ’گڈ کولیسٹرول‘ زیادہ ہوتا ہے، بہ نسبت ان لوگوں کے جو ورزش نہیں کرتے۔

پھلوں اور سبزیوں کا استعمال

اپنی غذا میں پھلوں، دالوں اور سبزیوں کا استعمال لازمی رکھیں، پھلوں کا جوس استعمال کرنے کے بجائے پورا پھل کھائیں اور اپنی غذا کا 50 فیصد حصہ کچی سبزیوں کو سلاد کے طور پر بنائیں۔

پھلوں میں وٹامن سی سے بھر پور پھل جن میں سنگترہ، امرود، گریپ فروٹ، لیموں اور بیریز شامل ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ اپنی خوراک میں شامل کریں۔

پالک

اس کے علاوہ ہرے پتوں والی سبزی پالک قدرتی فوائد سے بھر پور غذا ہے، پالک میں لوٹین نامی ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہوتا ہے جو خون کے بہاؤ میں (ایل ای ڈی) کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔

پالک شریانوں میں چربی کے ذخائر کو بھی روکتی ہے، پالک میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے اور اِس میں کیلشیم اور میگنیشیم بھی کثرت سے پایا جاتا ہے۔

سیب

سیب میں قدرتی طور پر موجود فائبر انسانی جسم سے اضافی کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، روزانہ ایک سے دو سیب کھانے سے کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح پر قابو پایا جاسکتا ہے اور یہ مریض کو موٹاپے سے بھی نجات دلاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں