جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

چولستان جیپ ریلی : فیصل شادی خیل اور ماہم فیروز کامیاب قرار

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور : صحرائے چولستان میں 18 ویں ڈیزرٹ جیپ ریلی کی اے کیٹگری میں فیصل شادی خیل کامیاب قرار پائے، نادرمگسی اور جعفرمگسی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق اٹھارہویں چولستان جیپ ریلی میں بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے، ریلی پریپئرڈ کیٹگری اے میں فیصل شادی خیل نے میدان مار لیا، جبکہ نادر مگسی اور جعفر مگسی کامیابی حاصل نہ کرسکے۔

فیصل شادی خیل نے3گھنٹے59منٹ میں ریس مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ زین محمود نے دوسری اور آصف فضل چوہدری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس کے علاوہ خواتین کی خصوصی کیٹگری میں ماہم فیروز نے پہلی پوزیشن حاصل کی، راشدہ انور نے دوسری اور ام رباب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق خواتین کی کیٹیگری میں کل چار ریسرز نے حصہ لیا تھا۔ واضح رہے کہ اس بار نادرمگسی اور جعفرمگسی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔

قبل ازیں چولستان کے صحرا میں جیپ ریلی کے دوران دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق چولستان جیپ ریلی میں حادثے کے شکار بولان گاڑی میں 6 افراد سوار تھے، جنہیں شدید چوٹیں آئیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں