اشتہار

اعتزاز احسن کی موجودگی میں کسی دشمن کی ضرورت نہیں، چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کے منہ سے کسی کی تعریف یا تجویز عجیب سی لگتی ہے ایسے دوستوں کی موجودگی میں دشمنوں کی ضرورت نہیں.

چوہدری نثار سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کے بیان پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ موصوف کو مشورے اپنی جماعت کی قیادت دینی چاہیے کیوں کہ زرداری صاحب کو ان مشوروں کی ضرورت زیادہ ہے.

چوہدری نثار نے کہا کہ اعتزاز احسن کے منہ سے کوئی تجویز یا تعریف عجیب لگتی ہے کیوں کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے متعلق اُن کے متنازعہ اور الزامات سے بھرپور بیانات ریکارڈاپر موجود ہیں.

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو ان کی تجاویز کی ضرورت نہیں البتہ اعتزاز احسن کی اپنی جماعت پی پی کو جارحانہ مشوروں کی ضرورت ہے اس لیے وہ اپنی جماعت کو مستفید کریں.

چوہدری نثار نے کہا کہ اعتزاز احسن جیسے دوستوں کی موجودگی میں کسی کو دشمن کی ضرورت نہیں کیوں یہ کام وہ خود بہت اچھی طرح کر لیتے ہیں اور اس حوالے سے کافی تجربہ کار بھی ہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں