جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ٹرمپ کے اقدام سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ہر ضلع میں ایک پاسپورٹ دفتر ہونا چاہئے جس کے لیے مزید 14 ایگزیکٹو پاسپورٹ دفاتر کا افتتاح کیا جائے گا اور مارچ کے آخر تک کوئی ضلع پاسپورٹ دفتر کے بغیر نہیں ہوگا.

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا مقصد عوامی مشکلات میں کمی لانا ہے جس کے لیے منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور مارچ کے آخر تک ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر ہوگا۔


وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے کبھی کسی کوغائب کرنے کی ترغیب نہیں دی اور ہماری ہی کوششوں سے لاپتا افراد اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان نے امریکی ویزا کے معاملے کو کیسے جوڑا، دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا مناسب نہیں، امریکی اقدامات سے دہشت گردی میں تو کمی نہیں آسکے گی لیکن دہشت گردی کے شکار لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائےگا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ ٹرمپ کے اقدامات سے دہشت گردوں کے سوا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا درحقیقت دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان بنے ہیں اگرچند لوگ بھٹکے ہوئے ہیں توالزام ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر نہیں ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے قومی سلامتی سے متعلق خبر شائع کرنے کے حوالے سے قائم تحقیقاتی کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ چند روز میں وزارت داخلہ کومل جائے گی جسے ضروری سمجھا گیا تو میڈیا سے شیئر کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں