The news is by your side.

Advertisement

کرس گیل اپنے اوپر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے

ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل تنقید کرنے والوں پر برس پڑے۔ انہوں نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے دیگر کھلاڑیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

کرس گیل ایک میچ کے دوران خاتون رپورٹر سے معنی خیز جملے کہنے پر خاصی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔ انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف نے بھی ان کی اس حرکت پر طنزیہ فقرے کہے تھے۔ کرس گیل نے ان کے جملوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک میچ کے دوران دوائیں استعمال کر چکے ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر این چیپل جو کرس گیل پر پابندی کا مطالبہ کر چکے ہیں، بھی کرس گیل کے غصے کا نشانہ بنے۔ کرس گیل نے کہا کہ جو شخص میچ کے دوران ایک میچ آفیشل پر حملہ کر سکتا ہے وہ کسی دوسرے پر پابندی کا مطالبہ کیسے کر سکتا ہے۔

gayle

آسٹریلیا ہی کے سابق کرکٹر کرس روجر کے لیے انہوں نے کہا کہ وہ مجھ پر تنقید کر رہا ہے۔ کیا وہ ان پارٹیز کو بھول گئے جہاں انہوں نے میرے ساتھ شرکت کی۔

خاتون رپورٹر کے ساتھ بدتمیزی پر کرس گیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے خاتون رپورٹر سے صرف مذاق کیا تھا۔ جو لوگ مجھ پر تنقید کر رہے ہیں وہ دودھ کے دھلے نہیں۔

مزید پڑھیں: کرس گیل نئے تنازعہ کا شکار

کرس گیل پر حال ہی میں ایک اور خاتون رپورٹر نے الزام لگایا ہے کہ انٹرویو کے دوران انہوں نے خاتون سے نازیبا فقرے کہے۔ اس سے قبل ایک میچ کے دوران لائیو خاتون رپورٹر کو ڈنر کی پیشکش کرنے پر کرس گیل کو جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں