تازہ ترین

’ڈنکی‘ کے گانے ’لٹ پٹ گیا‘ پر کرس گیل کی خاتون کیساتھ ڈانس کرنیکی ویڈیو وائرل

یونیورس باس کرس گیل کی جانب سے شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کے گانے ’لٹ پٹ گیا‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بالی وڈ کے بادشاہ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا نیا گانا ریلیز ہوا ہے جس شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔ گانے ’لٹ پٹ‘ گیا کو ارجیت سنگھ نے اپنی آواز دی ہے جسے اب تک 61 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اس گانے کی مقبولیت نے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر کرس گیل کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا اوروہ اس گانے پر ایک خاتون کے ساتھ تھرکتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یونیورس باس شاہ رخ خان کی فلم کے گانے ’لٹ پٹ گیا‘کی دھن پر اپنے رقص کے جوہر دکھا رہے ہیں اور کافی خوش بھی ہیں۔

اپنے بلے بازی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور کرکٹر کے ڈانس کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ فلم اور کرکٹ شائقین دونوں ہی ان کے اس ڈانس کو کافی پسند کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -