اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نامور کرکٹر لوگوں کے طعنوں سے پریشان، عزت نہ ملنے کا شکوہ

اشتہار

حیرت انگیز

کنگز ٹاؤن: ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ انداز سے کرکٹ کھیلنے والے کرس گیل نے انکشاف کیا ہے کہ پرفارمنس اچھی نہ ہو تو ٹیم میں بوجھ سمجھا جاتا ہے اور کوئی عزت بھی نہیں کرتا۔

جنوبی افریقا میں لیگ کا میچ کھیلنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرس گیل کا کہنا تھا کہ دو تین میچز میں اگر کارکردگی نہ دکھا سکوں تو ٹیم مجھے بوجھ سمجھنے لگتی ہے۔

کرس گیل کا کہنا تھاکہ لیگ میچز کھیلتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک مخصوص شخص ٹیم کے لیے اچانک بوجھ بن جاتا ہے یہ تاثر دیگر کھلاڑیوں کے حوصلوں کو پست کرتا اور جب ایسی صورتحال ہو تو فرنچائز کے لوگ ریکارڈز اور اعداد و شمار پر بھی بات کرتے ہیں جو کسی بھی کھلاڑی کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگ میرے ماضی کو بھول کر موجودہ پرفارمنس پر تبصرے کرتے ہیں جس سے محسوس ہوتا ہے کہ اب مجھے کبھی عزت نہیں ملنے والی مگر پھر ایک میچ کے بعد صورتحال تبدیل ہوجاتی ہے۔

کرس گیل کا کہنا تھا کہ ایک میچ میں پرفارم نہ کرو تو کھلاڑی، انتظامیہ اور بورڈ ممبران کے طعنے سننے کو ملتے ہیں کہ صلاحیت ختم ہوگئی، کریئر ختم ہوچکا، بدترین کھلاڑیوں میں شمار ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ کرس گیل نے جنوبی افریقا کی میزانسی سپر لیگ (ایم ایس ایل) میں ٹیم جوزی اسٹارز کی نمائندگی کی، ٹورنامنٹ کے دوران ہی انہوں نے اپنی ٹیم اور انتظامیہ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں