تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گگلی کے بعد کرس گیل کا ’’شلوار چیلنج‘‘، ویڈیو وائرل

کراچی: پی ایس ایل 6 میں جہاں سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے وہیں کھلاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے کو چیلنج بھی دئیے جارہے ہیں۔

پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے گگلی چیلنج کے بعد شلوار چیلنج دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کرس گیل کے شلوار چیلنج کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرس گیل نے دو منٹ میں شلوار میں زار بند ڈالا اور چیلنج پورا کیا، کرس گیل کے نئے چیلنج کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سکس کے آغاز پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل نے گگلی چیلنج متعارف کرایا تھا جس کی ویڈیو ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔

کرس گیل کے گگلی چیلنج پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ڈانس کیا، پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حسن علی کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں حسن علی کو گگلی چیلنج پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کھلاڑی اور افغان کرکٹر راشد خان نے بھی گگلی چیلنج میں اپنا حصہ ڈالا تھا۔

Comments

- Advertisement -