تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

کرس گیل نے اپنی بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

عالمی شہرت یافتہ ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل نے بالی وڈ کی سُپر اسٹار دپیکا پڈوکون کے ساتھ رقص کرنے کی دیرینہ خواہش کا اظہار کر دیا۔

کرس گیل ان دنوں بھارت میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی گلوکار و میوزک کمپوزر آرکو پراوو مکھرجی کے ساتھ اپنا پہلا گانا ’اوہ فاطمہ‘ ریلیز کیا ہے۔

گانے کے پروموشنل ایونٹ میں کرس گیل سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی پسندیدہ بالی وڈ اداکارہ کا نام بتائیں۔ کرکٹر نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے زندگی میں کبھی موقع ملا تو دپیکا پڈوکون کے ساتھ رقص کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ دپیکا پڈوکون سے ملاقات کر چکا ہوں، وہ بہت اچھی خاتون ہیں، میں ان کے ساتھ ’اوہ فاطمہ‘ پر ڈانس کرنا پسند کروں گا۔

ایک انٹرویو میں کرس گیل نے بتایا کہ کس طرح کورونا وبا کے دوران انہیں کچھ گانے لکھنے کا موقع ملا۔

کرکٹر نے بتایا کہ ’یہ سب کورونا وبا کے دوران شروع ہوا جب ہم سب اپنے گھروں میں قید تھے۔ میرے ایک دوست نے مشورہ دیا کہ آؤ مل کر ایک گانا بنائیں۔ وہ میرے گھر آیا اور ہم نے مل کر ایک گانا ترتیب دیا۔‘

’میں اس سے بہت متاثر ہوا اور سب سے اچھی بات یہ تھی کہ لوگوں نے اسے قبول کیا۔ پھر میں نے ایک اور گانا ریکارڈ کیا اور آخر کار اپنے گھر پر اپنا اسٹوڈیو قائم کیا۔ اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ کبھی گانے بھی لکھوں گا۔‘

Comments