جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ول اسمتھ سے تھپڑ کھا کر کرس راک آبدیدہ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ول اسمتھ کے ہاتھوں تھپڑ کھانے والے کامیڈین کرس راک ناخوشگوار واقعے سے متعلق دوبارہ بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی کامیڈین ول اسمتھ کے ہاتھوں آسکرز کی براہ راست نشریات کے دوران تھپڑ کھانے والے کامیڈین کرس راک واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے رو پڑے۔

کامیڈین کرس راک امریکی شہر بوسٹن میں تھپڑ والے واقعے کے بعد اپنا پہلا شو کرنے کے لیے پہنچے تو ان کا زبردست انداز میں استقبال کیا گیا۔

تاہم معاملہ ابھی گرم ہے اس لیے کرس نے شو شروع ہوتے ہی کہہ دیا کہ وہ اس واقعے پر بات نہیں کریں گے کیونکہ وہ ابھی اس واقعے سے پوری طرح باہر نہیں نکل سکے۔

انہوں نے سامعین سے سوال کیا کہ آپ کا ویک اینڈ کیسا تھا؟ انہوں نے سامعین سے کہا کہ میں اپنے اس شو کے دوران اس پر بات کروں گا، یہ سنجیدہ ہوگا، لیکن یہ بہت دلچسپ ہوگا، لیکن اس وقت تو میں آپ کو صرف لطیفے سناؤں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس راک مذکورہ شو کے دوران اس معاملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں