اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپریل 2022 میں سابق انگلش فاسٹ بولر کرس سلور ووڈ کو ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا، ان کی کوچنگ میں سری لنکا نے 2022 ایشیا کپ، آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکن ٹیم ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں بھی پہنچی۔

تاہم سری لنکا کی ٹیم 2023 ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ اور حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مراحل میں کوالیفائی نہ کرسکی۔

- Advertisement -

سلور ووڈ کی جانب سے مستعفی ہونے کا فیصلہ سری لنکا کی سپر ایٹ مرحلے میں ناکامی کے بعد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹیم کا کوچ ہونے کا مطلب ہے کہ پیاروں سے طویل عرصے تک دور رہنا، میں نے اہلخانہ سے مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ میں گھر واپس آؤں اور اہلخانہ کے ساتھ وقت گزاروں۔

انہوں نے سری لنکن کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں