کرائسٹ چرچ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔
نیلسن کے بعد کرائسٹ چرچ میں بھی بارش پہلے تین روزہ پریکٹس میچ منسوخ ہوا اور اب پہلا ٹیسٹ بھی بارش سے متاثر ہوگیا۔ کرائسٹ چرچ میں موسم ابرآلود ہے۔
پہلے روز ہلکی اور تیز بارش کے سبب ٹاس بھی نہ ہوسکا، محکمہ موسمیات نے ٹیسٹ کے بقیہ چار روز موسم صاف رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔
امپائرز نے گراؤنڈ کا دورہ کیا اور میدان کو کھیل کے لیے سازگار نہ پاتے ہوئے پہلے دن کے کھیل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا
جبکہ ٹاس بھی کھیل کے دوسرے روز ہی کیا جاسکے گا۔
دوسرے دن کا کھیل مقررہ وقت سے 30 منٹ قبل شروع ہوگا۔
اس سے قبل کرائسٹ چرچ ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کو زیادہ تیاریوں کو موقع نہیں مل سکا تھا۔ تین روزہ پریکٹس میچ بھی خراب موسم کی نذر ہوگیا تھا اور ابر آلود موسم کے سبب کھلاڑیوں کو انڈور پریکٹس کرنا پڑی تھی۔
مزید پڑھیں : پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ : کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ میں تیاریاں تیزکردیں
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں خوفناک زلزلے نے پہلے تیاریوں میں رکاوٹ ڈالی اور اب خراب موسم نے میچ کا مزہ پھیکا کردیا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 1985 میں پاکستان کے خلاف سیریز میں فتح حاصل کی تھی جبکہ پاکستان نے پانچ ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی جبکہ تین ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوئیں۔