بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عیسائت کے مرکز ویٹی کن سٹی میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تقریب میں شرکت کی اور خصوصی دعا کرائی۔

اس کے علاوہ کراچی کے سینٹ پیٹرک چرچ میں کرسمس کی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی برادری نے  بڑی تعدادمیں شرکت  کی، تقریب میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

- Advertisement -

کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے، جہاں ملکی ترقی، قیام امن اور سلامتی وخوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔

کراچی میں قائداعظم ڈے اور کرسمس پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کاجائزہ لینےکیلئے ڈی جی رینجرز سندھ نے رات گئے اچانک مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز نے مزار قائد کا دورہ کیا، جہاں رینجرز افسران نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

ڈی جی رینجرز نے مسیحی عبادت گاہوں کا بھی دورہ کیا، منتظمین نے ڈی جی رینجرز کو انتظامات سے متعلق آگاہ کیا جس پر ڈی جی رینجرز نے اطمینان کا اظہارکیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں