ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

دوسری مرتبہ پاکستان آنے کی خواہش پوری ہو گئی: فرنچ فٹبالر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: فرانسیسی فٹبالر کرسچن کیرمبو بھی فٹبال کپ کی ٹرافی پہنچنے کے ساتھ ہی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قطر 2022 فٹبال کپ کی ٹرافی پاکستان کے شہر لاہور پہنچ گئی ہے، اس کے ساتھ فرانس کے سابق پروفیشنل فٹبالر کرسچن کیرمبو بھی پہنچ گئے ہیں۔

فرنچ فٹبالر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش تھی کہ دوسری مرتبہ پاکستان آؤں، یہ خواہش آج پوری ہو گئی ہے۔

فرنچ ٹیم کے سابق ڈیفنسو مڈ فیلڈر نے کہا دوسری مرتبہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ہے، خواہش تھی کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان آؤں جو پوری ہوئی۔

فٹ بال شائقین کے لئے خوشخبری ، فیفاکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

فیورٹ ٹیم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ میں ان کی فیورٹ ٹیم فرانس ہے، پاکستان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یہاں اگر زیادہ سے زیادہ فٹ بال کھیلی جائے گی تو اسے فروغ ملے گا۔

واضح رہے کہ قطر 2022 فٹبال کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ چکی ہے، ٹرافی رونمائی کی مرکزی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوگی، فیفا ورلڈ کپ ٹرافی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے تاشقند سے لاہور پہنچی، یہ ٹرافی سابق فرنچ فٹ بالر کرسچن کیرمبو لے کر آئے ہیں جو 1998 میں فرانس کے فاتح فٹ بال ٹیم کا حصہ تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں