جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منایاجارہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری کرسمس کا تہوارروایتی جوش وجذبےکےساتھ منارہی ہے، کرسمس کی مرکزی تقریب کا آغازویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس کی خصوصی دعاسے ہوا۔

دنیا بھرمیں کرسمس کے تہوار کی آمد پرمسیحی برادری کی خوشیاں قابلِ دید ہوتی ہیں حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ملک بھرمیں تمام گرجا گھروں اور مسیحی برادری کے رہائشی علاقوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔

کرسمس کی مرکزی تقریب ویٹی کن سٹی میں ہوئی جہاں عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے ہزاروں عقیدت مندوں سے خطاب کیا اورآخرمیں خصوصی دعاکرائی۔

- Advertisement -

پاکستان میں اس موقع پر مسیحی برادری کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے جاتے ہیں علی الصبح گرجا گھروں میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوتا ہےاورپھردیگر تقریبات کا آغاز ہوتا ہے۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے اس موقع پرگرجا گھروں اورایسے رہائشی علاقوں میں سیکیورٹی کا خصوصی انتظام کیاجاتا ہے۔

امریکہ اور یورپ میں بھی سخت سردی اوربرف باری کے باوجود کرسمس کی تقریبات زوروشورسے جاری ہیں جن میں شریک ہونے والوں کی بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

تھائی لینڈ میں بھی کرسمس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سانتا کلاز ہاتھی پرسوارہوکراسکول پہنچے اورہاتھیوں نے اپنی سونڈ سے بچوں میں غبارے اوردیگرتحائف تقسیم کیے۔

ٹوکیو میں کرسمس کی خوشیاں بانٹنے کے لیے تیراک نےایک نت نیا اندازاپنایا۔ سانتا کلاز نے ایکوریم میں ڈھیر ساری مچھلیوں کے ساتھ پرفارمنس دکھائی،جو بچوں، بڑوں سب ہی کو بہت بھائی اورپانی کی بلی نے بھی دکھائے کرتب سانتا کے ساتھ۔ جس کو دیکھ کربچے خوب محظوظ ہوئے اورکھل کرداد دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں