جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوارمذہبی جوش وجذبے سے منا رہی ہے، ملکی ترقی کیلیے دعائیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منارہی ہے، ملک کے بیشتر شہروں میں مذہبی تقریبات کا انعقاد اور ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے یوم ولادت کے سلسے میں کرسمس کا تہوار منارہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کرسمس کے موقع پر تقریبات منعقد کی گئیں جس میں ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

کرسمس کے تہوار پر گرجا گھروں کو برقی قمقموں،اورپھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ مرد وخواتین اور بچوں نے مذہبی تہوار کے حوالے سے خریداری بھی کی۔

کرسمس کے موقع پرصدر پاکستان عارف علوی نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی ملک کی ترقی واستحکام کے لیے گرانقدرخدمات ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسیحی برادری کو کرسمس پرمبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ مسیحی برادری حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ہرسال 25دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے جس میں عیسائی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور رہائشی عمارتوں کو برقی قمقموں اور پھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں