تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

کروناوائرس: وہ ملک جو سب سے خطرناک مرحلے میں داخل ہوسکتا ہے

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ عالمگیر وبا کے سب سے خطرناک مرحلے میں داخل ہوسکتا ہے، کروناوائرس کے خلاف سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے تناظر میں ہمیں سب سے زیادہ خطرات ہیں، برطانیہ میں جو صورت حال آج ہے وہ اس سے پہلے نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہر مرحلے میں مل کر محنت کرنے کی ضرورت ہے، موجودہ حالات میں برطانیہ میں لاک ڈاؤن ختم نہیں کیا جاسکتا، کرونا کے باعث ملک میں کسی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک اور لہر آنے کا خطرہ

برطانیہ میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد 31 ہزار 500 ہوگئی ہے جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ خیال رہے کہ ملک میں جزوی طور پر کروباری مراکز اور نجی و سرکاری دفاتر کھل چکے ہیں لیکن لاک ڈاؤن تاحال برقرار ہے۔

ممکنہ طور پر کل بورس جانسن ملازمین سے متعلق خصوصی ایس او پیز کا اعلان کریں گے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے 50 صفحات پر مشتمل خصوصی پلان تشکیل دیا جاچکا ہے، خصوصی منصوبے کے تحت معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -