تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کروناوائرس: سعودی وزیرصحت کا اہم بیان

ریاض: سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کروناوائرس کا خوف شدید ذہنی دباؤ کی طرف لے جاتا ہے، شہریوں کی بڑی تعداد بےجا اسپتالوں رخ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں وبا سے متعلق ایک خصوصی آن لائن سیشن منعقد ہوئی، جس کا عنوان تھا ’نئے کرونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ذہنی صحت کس قدر اہم ہے‘۔

اس آن لائن سیشن میں ذہنی صحت کے 19 سے زائد ماہرین شریک ہوئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بے جا خوف ذہنی صحت پر برا اثر ڈالتا ہے۔

کرونا وائرس: سعودی وزارت صحت کی اہم ہدایات

انہوں نے بتایا کہ اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کے طبی مشاہدے میں یہ بات آرہی ہے کہ بہت سے سعودی شہری اور مقیم غیرملکی محض شک کی بنیاد پر ایمرجنسی وارڈز کا رخ کر رہے ہیں۔

وزیر نے کہا کہ شہری مختلف قسم کی علامتوں کو کرونا وائرس سمجھ رہے ہیں، کرونا وائرس کی وبا چیلنجنگ ہے، یہ ذہنی صحت کے لیے بے حد خطرناک معاملہ ہے، گھروں میں مسلسل رہنے کی وجہ سے لوگ ذہنی دباؤ میں ہیں۔

Comments

- Advertisement -