پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کروناوائرس: عالمی مالیاتی ادارے کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے اعلان کیا ہے کہ عالمی سطح پر کروناوائرس کے خلاف جنگ میں 9 ٹریلین ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر دنیا بھر میں وبا کے خلاف 9 ٹریلین ڈالر خرچ کریں گے، مختلف ممالک کی حکومتوں نے ایمرجنسی پیکجز کا اعلان کیا ہے۔

’ایمرجنسی فنڈز میں اضافہ کرونا کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر کیا گیا، اس رقم میں بجٹ سپورٹ کے لیے 4.4ٹریلین ڈالر خرچ کیے جائیں گے، جبکہ پبلک سیکٹر اور ایکیوٹی مارکیٹ امداد فنڈ میں 4.6 ٹریلین ڈالر خرچ ہوں گے‘۔

- Advertisement -

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اپریل میں آئی ایم ایف نے اخراجات کا حجم8 ٹریلین ڈالر کی پیش گوئی کی تھی، امریکا نے 483ارب ڈالر کے امدادی فنڈ کا اعلان کیا، جاپان 83ارب ڈالر اپنی عوام کو مالی امداد کے طور پر جاری کرے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستانی حکومتی کے اخراجات کا حجم جی ڈی پی کا 23اعشاریہ 5 فیصد رہے گا، گزشتہ سال یہ حجم 21اعشاریہ6 فیصد تھا جبکہ دنیا بھر میں وبائی صورت حال پر تشویش ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں