پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کروناوائرس: پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 167 ہوگئی، مزید کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 167 ہوگئی، جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24گھنٹے کے دوران کروناوائرس کے ایک ہزار748 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں وبا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 56ہزار349 ہوگئی ہے۔

ملک میں اب تک 4لاکھ83ہزار656ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جبکہ دیگر مریضوں کا علاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دیگر بھر میں کرونا کے جان لیوا وار جاری ہیں۔ انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور برقرار ہے، کووِیڈ نائنٹین کی عالمی وبا نے 212 ممالک کو لپیٹ میں لے کر 3 لاکھ 46 ہزار 721 افراد کو نگل لیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس 3 لاکھ 46 ہزار افراد کی جان لے گیا

وائرس سے 55 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ وائرس سے اب تک 23 لاکھ 2 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے، وبا سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ امریکا میں کرونا سے99ہزار سے زائد اموات اور 16لاکھ 86سے زائد متاثر ہیں۔

امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 25 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں